اسحاق ڈار، محسن نقوی سمیت 355 افراد کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری

صدر مملکت نے 355 افراد کےلئے پاکستان سول ایوارڈز دینے کی منظوری دے دی۔

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو نشان امتیاز سے نوازا جائےگا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈ دیا جائے گا۔

صدر مملکت نے وفاقی وزیر احد چیمہ کو اور وزیرمملکت بلال اظہر کیانی کو سول ایوارڈ  دینے کی منظوری دی گئی۔

گلوکارہ ترنم ناز اور اداکارہ نشو بیگم کے لئے ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا جب کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کو ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔

سیکریٹری فنانس امداد اللہ بوسال اور چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کو ستارہ پاکستان سے نوازا جائے گا، ترکیہ کے وزیر دفاع اور وزیر تجارت کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری دی گئی۔ روس کے نائب وزیراعظم کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری دی گئی۔

سائنس کے شعبےمیں 6افراد، انجینئرنگ کے شعبے میں 2 افراد، تعلیم کے شعبےمیں خدمات پر 21افراد، طب میں 10 افراد کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری دی گئی۔

آرٹس کے شعبےمیں 53، ادب کے شعبےمیں 29 افراد، کھیل کے شعبےمیں 9، صحافت کے شعبے میں 11 افراد کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری دی گئی۔

سماجی خدمت کے شعبہ میں 10، پبلک سروس پر67  افراد، بےمثال بہادری کےمظاہرے پر 95 افراد کو سول ایوارڈ دیا جائے گا۔

صدر مملکت کی پاکستان کےلئے خدمات پر 22 غیر ملکیوں کو بھی سول ایوارڈ دینے کی منظوری دی گئی جب کہ صدر مملکت کی 20 اوورسیز پاکستانیوں کو بھی سول ایوارڈ دینے کی منظوری دی گئی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CQkE4ai
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad