وارنٹ گرفتاری جاری کرنے والے پراسیکیوٹر کی برطرفی پر نیتن یاہو خوش

اسرائیل وزیراعظم نیتن یاہو نے آئی سی سی پراسیکیوٹر کی برطرفی کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان کو ہٹائے جانے کو سراہا ہے۔

ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ "میں کریم خان کو ہٹانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں جس کی حمایت ممالک کی بھاری اکثریت نے کی ہے۔”

نیتن یاہو نے کہا کہ کریم خان نے ان کے اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے لیے گرفتاری کے وارنٹ طلب کیے یہ اقدام توجہ ہٹانے اور اسرائیل کی مخالفت کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

بین القوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکی پابندیوں کا شکار

آئی سی سی کی گورننگ باڈی اسمبلی آف سٹیٹس پارٹیز نے جمعے کو ایک ماتحت خاتون عملے کے رکن کے ساتھ جنسی بدتمیزی کے الزامات کے بعد خان کو برطرف کرنے کے لیے ووٹ دیا۔

کریم خان نے الزامات کی تردید کی ہے۔

انہوں نے مئی 2024 میں غزہ میں جنگی جرائم پر نیتن یاہو اور گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری طلب کیے تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hCRiM78
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad