انگلینڈ کے کرکٹر لیام لیونگسٹن نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر تنقید کردی۔
انگلش کرکٹر لیام لیونگسٹن نے آئی پی ایل کے موجودہ طرز کھیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں بیٹنگ کے لیے انتہائی سازگار حالات کے باعث کرکٹ کا توازن متاثر ہو رہا ہے۔
ان کے مطابق مسلسل بڑے اسکورز اور چھکوں کی بارش سے میچز کی دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے۔
لیونگسٹن نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک ٹیم نے 230 سے زائد رنز کا ہدف محض 18 اوورز میں حاصل کر لیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بیٹنگ کے لیے حالات غیرمعمولی حد تک آسان ہو چکے ہیں۔
یہ پڑھیں: آئی پی ایل میں شرکت پر ممبئی انڈینز نے آدھا معاوضہ دیا، مچل سینٹنر کا دعویٰ
ان کا کہنا تھا کہ جب شائقین ہر میچ میں صرف چھکے ہی لگتے ہوئے دیکھتے ہیں تو کھیل کی اصل مسابقت اور مہارت پس منظر میں چلی جاتی ہے۔
انہوں نے فلیٹ وکٹوں، امپیکٹ پلیئر قانون اور مسلسل ہائی اسکورنگ میچز کو اس رجحان کی بڑی وجوہات قرار دیا۔
لیونگسٹن کے مطابق ان حالات میں بولرز کے پاس اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع محدود رہ جاتے ہیں جس سے کھیل یکطرفہ محسوس ہونے لگتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/sihgY4A