بیلفاسٹ : آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں بڑا اپ سیٹ کردیا، پہلی مرتبہ بھارت کو 34 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔
آئرلینڈ کی ٹیم نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف پہلے ٹی 20 میں 34 رنز سے تاریخی کامیابی حاصل کرکے دنیا کو حیران کردیا۔
یہ پہلا موقع ہے جب آئرش ٹیم نے کسی ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں بھارت کو پریشان کیا ہے جبکہ میزبان ٹیم نے بھی سیریز کا آغاز فتح سے کیا۔
Innings break
TNT Sports (Ireland & UK) | https://t.co/xbkDIwPNDR (Rest of the World)
Scorecard: https://t.co/3sQfl27Uo7
Programme: https://t.co/go8D6aRls3 #BackingGreen | #IREvIND | #FailteSolar pic.twitter.com/r0waBNehVs
— Cricket Ireland (@cricketireland) June 26, 2026
آئرلینڈ اننگز :
بھارت نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، تاہم آئرلینڈ کے اوپنرز نے کھیل کا آغاز زیادہ اچھا نہیں کیا اور پاور پلے کے اختتام تک ان کی 36 رنز پر 3 وکٹیں گر چکی تھی۔
آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹ پر 182 رنز بنائے جواب میں بھارت کی اننگز 148 رنز پر ختم ہوگئی اور آئر لینڈ 34 رنز سے کامیاب قرار پائی۔
لورکن ٹکر نے 35 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 50 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ گیریتھ ڈیلانی نے بھی 32 گیندوں پر 49 رنز بنائے، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔
بھارت کی جانب سے ہرشت رانا نے 3، ارشدیب سنگھ اور اکشر پٹیل نے 2،2 اور شیوم ڈونے ایک وکٹ حاصل کی۔
!
Ireland Men have beaten India for the first time in any format
#BackingGreen | #IREvIND | #FáilteSolar pic.twitter.com/ZetGnOFRlX
— Cricket Ireland (@cricketireland) June 26, 2026
بھارت اننگز :
آئرلینڈ کے بنائے گئے 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے دھواں دار بیٹنگ کا آغاز کیا، اوپنر ابھیشیک شرما نے صرف 20 گیندوں پر برق رفتار 49 رنز کی اننگز کھیلی اور بھارتی ٹیم نے محض 3.5 اوورز میں 50 رنز مکمل کرلیے۔ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ٹیم آسانی سے ہدف حاصل کرلے گی۔
تاہم آئرلینڈ کے بولرز نے درمیانے اوورز میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے مسلسل وکٹیں حاصل کیں اور بھارتی بیٹنگ لائن کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔
بھارتی بیٹرز میں شیوم ڈوبے 25، تلک ورما 19 اور اکشر پٹیل 15 رنز بنائے، اس کے علاوہ دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
آئرلینڈ کے میٹ ہولارڈ نے بہت شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 28 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں جب کہ میتھیو ہمفریز نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح آئرلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SAe5zxm

TNT Sports (Ireland & UK) |
Scorecard:
Programme: