واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے لچک کا مظاہرہ کیا تاکہ ایران سے ڈیل ہوسکے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ بندی ہے لیکن آپریشن اکنامک فیوری اور ایران کی بحری ناکہ بندی جاری ہے، امریکا اپنی شرائط میں نرمی نہیں کرے گا کیونکہ خطے اور دنیا کے مفاد میں یہی ضروری ہے۔
کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ ایران کو چاہیے وہ افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کرے، صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کی کوئی ڈید لائن نہیں دی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ امریکا مذاکرات کے لئے ایران کے جواب کا انتظار کررہا ہے، صدر ٹرمپ جب بہتر سمجھیں گے وہ ایران سے جنگ کی ٹائم لائن دینگے۔
کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ جنگ بندی میں توسیع سے متعلق متفقہ جواب چاہتے ہیں، وہ ایران کی بحری ناکہ بندی سے مطمئن ہیں، امریکا نے ایران کو تمام شرائط بتا دیں، مذاکرات کیلئے ایران کے جواب کا انتظار ہے۔
ٹرمپ کا ایران میں پھانسی کی سزا کی منتظر 8 ایرانی خواتین کی رہائی کا مطالبہ
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/WmtbxuZ