بےبی فوڈ جارز میں زہر کس نے ملایا؟ خطرناک سازش بے نقاب

ویانا : بےبی فوڈ جارز میں جان بوجھ کر چوہے مار زہر ملایا گیا تھا تاکہ بھتے کی بھاری رقم وصول کی جاسکے، یہ بات جرمن بے بی فوڈ کمپنی ہپ نے اپنے بیان میں کہی۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق جرمن بے بی فوڈ کمپنی ہپ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آسٹریا، چیک جمہوریہ اور سلوواکیہ میں دستیاب بےبی فوڈ جارز جن میں چوہے مار زہر شامل کیا گیا تھا، دراصل ہپ کمپنی سے بھتہ وصول کرنے کی ایک منظم کوشش تھی۔

جبکہ ایک زہر آلود جار اب بھی کہیں موجود ہوسکتا ہے، یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی جب آسٹریا کی سپر مارکیٹ چین اسپار  نے ہنگامی بنیادوں پر کمپنی کی مصنوعات واپس منگوانے کا اعلان کیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اور آلودہ جار تاحال مارکیٹ میں موجود ہوسکتا ہے، آسٹریا کی پولیس نے ہفتے کے روز تصدیق کی تھی کہ برآمد ہونے والے جار میں چوہے مار زہر موجود تھا۔

ترجمان ہپ کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ بھتہ خوری کی کوشش کا شکار ہوئی ہے اور ملزم کی جانب سے انہیں اسی طریقے پیغام بھیجا گیا تھا۔

آسٹریا کے مقامی حکام نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ آلو اور گاجر کے آمیزے والے ایسے جارز سے محتاط رہیں جن کے نچلے حصے پر سفید اسٹیکر پر سرخ دائرہ بنا ہو۔ کیونکہ کہ ایسے جارز کو پہلے ہی کھولا جاچکا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ڈھکن کھولتے وقت اس کی مخصوص آواز نہیں آتی۔

پولیس نے بتایا کہ انگولشٹٹ میں پراسیکیوٹر کے زیر نگرانی نامعلوم افراد کے خلاف بھتہ خوری کی کوشش کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ 16 اپریل کو مشتبہ افراد کی ای میل سامنے آنے کے بعد فوری اقدامات کیے گئے۔

آسٹریا کے اخبار ڈائی پریس کے مطابق 27 مارچ کو کمپنی کو ایک ای میل موصول ہوئی تھی جس میں 2اپریل تک 20 لاکھ یورو ادا نہ کرنے کی صورت میں تین مختلف ممالک کی مخصوص سپر مارکیٹس میں بےبی فوڈ جارز کو زہر آلود کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ یہ دھمکی آمیز پیغام ایک عمومی ای میل ایڈریس پر بھیجا گیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔

مشہور بے بی فوڈ برینڈ میں زہر نکلا!



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tdyqc5H
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad