امریکی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی پر قائم ہیں اور یہ جنگ جلد ختم ہونے والی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھلنے کے ایک ہفتے بعد تیل کی ترسیل معمول پر آجائے گی اور خلیجی ملکوں نے بھی کہا ہے آبنائے کھلتے ہی تیل کے جہاز روانہ کر دیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے تیل کا 90فیصد چین کو فروخت کرتا ہے دو چینی بینکوں کی نشاندہی ہوئی ہےجو ایرانی ٹرانزکشن میں ملوث ہیں ہم نے خبردار کیا ہے ایرانی ٹرانزکشن ثابت ہوئیں تو نئی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔
وزیرخزانہ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ چین پر امریکا کے ٹیرف سے متعلق کوئی نئی بات فی الحال نہیں ہوئی۔
قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ چین بہت خوش ہے کہ میں آبنائے ہرمز مستقل طور پر کھول رہا ہوں، جب چین جاؤں گا تو صدر شی جن پنگ مجھے لگائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ سب چین اور دنیا کے دیگر ممالک کے لیے کررہا ہوں اور یہ صورت حال اب دوبارہ نہیں ہوگی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oKMmnP