پشاور (2 اپریل 2026): اساتذہ کے تبادلے اور تقرریاں میرٹ، شفافیت اور کارکردگی کی بنیاد پر یقینی بنانے کیلیے نیا نظام متعارف کروا دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایات پر صوبے میں ای ٹرانسفر پالیسی پلس 2026 متعارف کروا دی گئی جس کے تحت اساتذہ کے تبادلے اور تقرریاں مکمل طور پر میرٹ، شفافیت اور کارکردگی کی بنیاد پر یقینی بنائی گئی۔
خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق مذکورہ نظام اس لیے متعارف کروایا گیا ہے تاکہ سفارشی کلچر کا خاتمہ ہو اور تعلیمی نظام مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ای ٹرانسفر پالیسی پلس 2026 کی خصوصیات:
- گھر بیٹھے موبائل/ایپ کے ذریعے آن لائن درخواست کی سہولت
- مکمل خودکار اور شفاف میرٹ بیسڈ سسٹم
- سروس کا دورانیہ (Tenure) بطور اہم پیرامیٹر
- اسٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کی بنیاد پر ترجیحی تقرریاں
- ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی نتائج کو اسکورنگ میں شامل کیا گیا
- طلبہ کی حاضری (Attendance Ratio) کو بھی مدنظر رکھا گیا
- خالی آسامیوں (Vacancies) پر فوری اور میرٹ کے مطابق ٹرانسفر
- ٹیچنگ، منسٹریل اور ایجوکیشن مینجمنٹ کیڈرز سب شامل
- معذور افراد اور بیوہ ملازمین کے لیے خصوصی رعایت
- ڈومیسائل اور اعلیٰ تعلیمی قابلیت کو بھی ویٹج
- سفارشی اور دباؤ والے کلچر کا مکمل خاتمہ
- اساتذہ کی سہولت کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار میں بہتری کا ہدف
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Iu4rFWo