ممبئی (11 مارچ 2026): بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے درمیان کویت سے بھارت کا بذریعہ ہوائی جہاز سفر کرنے پر اہم بیان جاری کر دیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب اروشی روٹیلا کو کویت سے آنسوؤں کے ساتھ بھارت کا سفر رکتے ہوئے دیکھا گیا، وہ پرواز میں سوار ہوتے وقت واضح طور پر سہمی ہوئی نظر آئیں۔
صورتحال سے باخبر ذرائع کے مطابق اروشی روٹیلا ایک تقریب میں شرکت کیلیے کویت میں موجود تھیں جب علاقائی سکیورٹی صورتحال اچانک بگڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اروشی روٹیلا کی سالگرہ کا کیک جس کی قیمت نے ہوش اڑا دیے
جیسے ہی بڑھتے ہوئے تنازع کی خبریں پھیلیں تو حکام نے حفاظتی اقدامات سخت کرنا شروع کیے اور بہت سے غیر ملکیوں نے ملک چھوڑنے کی تیاریاں شروع کی۔
بالی وڈ اداکارہ بتاتی ہیں کہ میں جہاز میں بیٹھنے تک بالکل ٹھیک تھی لیکن اچانک مجھ پر خوف کی ایک لہر طاری ہوگئی اور میں ڈرنے لگی، مجھے نہیں معلوم کیوں لیکن بس یہ سب یکدم ہوگیا۔
اروشی روٹیلا نے مزید بتایا کہ براہ کرم مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ اس وقت یہ میرے لیے بہت اہم ہے، اگر میں نے کسی کو پریشان کیا یا میں ضرورت سے زیادہ ردعمل دے رہی ہوں تو میں واقعی معذرت خواہ ہوں لیکن مجھے بس یہ کہنا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/IsT3Q0h