پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اب کوئی پارٹی پوزیشن نہیں لوں گا، کارکن کی طرح کام کروں گا۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان نے دوبارہ وازارت کے لیے کہا تو نہیں لوں گا، پیغام بھی بھجوا دیا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کے حکم پر میں نے استعفیٰ دے دیا ہے، یہ جو ڈرامے کررہے ہیں اس سے معاملہ طویل کررہے ہیں، تمام ارکان نے 2022 کے بعد ہر طرح کی مشکلوں کو برداشت کیا ہے۔
یہ پڑھیں: علی امین پر رات تک پریشر تھا استعفیٰ نہ دیں، ہوسکتا ہے نئی صورتحال پیدا ہو، شیرافضل
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فیصلہ من و عن قبول ہے، پارٹی متحد ہے، تمام پارلیمانی ممبران نے بانی کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، اپوزیشن کوئی چکر بنا رہی ہے ہم اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہمیشہ عمران خان کا گڑھ رہا ہے، پہلے سے بہت چیلنجز ہیں لوگ سیاست کرکے مزید مسائل نہ پیدا کریں، اپوزیشن ایسے چکروں سے سہیل آفریدی کی حکومت نہیں گراسکتی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور نے وزیر اعلیٰ کے پی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور ان کی جگہ ممکنہ طور پر سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ بنائے جاسکتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NTis4uw