شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نازیہ زینب نے علیزے شاہ سے موازنے پر ردعمل دے دیا۔
نازیہ زینب ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جنہیں پہلے ڈرامے میں حساس کردار نبھانے والی وجہ سے شہرت ملی ہے اور لوگ ان کی اداکاری کی تعریف کررہے ہیں۔
وہ مختلف مواقعوں پر کہہ چکی ہیں کہ وہ اپنی پہلی پرفارمنس پر ناظرین کے ردعمل سے خوش ہیں۔
نازیہ زینب کا حال ہی میں علیزے شاہ سے موازنہ کیا گیا کیونکہ لوگوں نے دونوں میں مماثلت دیکھی۔ علیزے نے کہا تھا کہ ہمیں اداکاراؤں کا موازنہ کرنا بند کرنے کی ضرورت ہے اور وہ نازیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔
یہ پڑھیں: علیزے شاہ نے کاسمیٹک سرجری کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
اب ابھرتی ہوئی اداکارہ نے بھی علیزے سے موازنے سے متعلق اپنی رائے دی ہے۔
نازیہ زینب نے کہا کہ انہوں نے علیزے سے زیادہ موازنہ نہیں دیکھا لیکن اگر موازنہ کیا گیا ہے تو ٹھیک ہے۔ علیزے شاہ واقعی بہت خوبصورت ہیں اور ان سے میرا موازنہ یقینی طور پر ٹھیک ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/IudA8h0