قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی ننھے بیٹے عالیار کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہین آفریدی نے ویڈیو شیئر کی جس میں ننھے عالیار کو والد کو آؤٹ کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اسٹار کرکٹر شاہین آفریدی نے ننھے کھلاڑی کی بال پر شاٹ بھی کھیلا۔
قومی کرکٹر نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
شاہین آفریدی جنوبی افریقا کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹیسٹ میں 92 رنز سے شکست دی تھی، قومی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
شاہین آفریدی نے دوسری اننگز میں جنوبی افریقا کے خلاف 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کی شادی 3 فرورری 2023 کو ہوئی تھی اور ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش اگست 2024 میں ہوئی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tfH02kj