حماد شعیب کس سپر اسٹار کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں؟

شوبز انڈسٹری کے اداکار حماد شعیب نے بتایا ہے کہ وہ کس سپر اسٹار کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’چالباز‘ میں حماد شعیب مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ زوہا توقیر، ثانیہ شمشاد، شبیر جان ودیگر موجود ہیں۔

اداکار نے اس سے قبل بلاک بسٹر ڈرامے ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں دانش تیمور اور درفشاں سلیم مرکزی کرداروں میں موجود تھے۔

یہ پڑھیں: حماد شعیب کی ’توبہ توبہ‘ پر ڈانس ویڈیو وائرل

حالیہ انٹرویو میں اداکار سے میزبان نے پوچھا کہ وہ آئندہ کس سپر اسٹار کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے؟

جواب میں حماد شعیب نے دانش تیمور کا نام لیا اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا پسند کریں گے، وہ شاندار اداکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دانش تیمور سیٹ پر سپورٹ کیا اور ان کے ساتھ اچھی دوستی ہے اور موقع ملا تو وہ ضرور ساتھ دوبارہ اداکاری کریں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/L5gRGBU
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad