ویرات کوہلی کی آئی پی ایل سے بھی ریٹائرمنٹ کی خبریں گردش کرنے لگیں

بھارت کے مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی کی ٹیسٹ اور ٹی 20 انٹرنیشنل کے بعد انڈین پریمیئر لیگ سے بھی ریٹائرمنٹ کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے 2026 کے سیزن سے پہلے آر سی بی سے منسلک تجارتی معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا کیا ہے جس کے بعد ویرات کوہلی کے آئی پی ایل مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

کوہلی سے توقع تھی کہ وہ آئندہ آئی پی ایل سائیکل سے پہلے معاہدے کی تجدید کریں گے لیکن وہ اس کے ساتھ آگے نہیں بڑھے۔ اس پیشرفت نے میں بڑے پیمانے پر بحث کو جنم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افواہیں سر گرم ہیں کہ ویرات کوہلی آئی پی ایل سے بھی ریٹائرمنٹ کا سوچ رہے ہیں۔

یہ پڑھیں: ابھیشیک شرما نے ویرات کوہلی اور محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا

البتہ کوہلی یا رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

تاہم مداح سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کرتے نظر آرہے ہیں کہ انہوں نے سالوں تک آر سی بی کے لیے شاندار خدمات انجام دیں۔

واضح رہے کہ کوہلی نے آئی پی ایل میں مسلسل 18 سیزن میں  رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کی ہے اور رواں سال پہلی بار آر سی بی نے آئی پی ایل کی ٹرافی جیتی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ovpY9XJ
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad