بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور راکل پریت سنگھ کی فلم ’دے دے پیار دے 2‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔
بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور راکل پریت سنگھ کی مقبول رومانوی کامیڈی فلم ’دے دے پیار دے 2‘ کے ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ اجے دیوگن نے پہلا موشن پوسٹر جاری کرکے مداحوں کو اطلاع دی۔
دے دے پیار دے 2 کے مداح واضح طور پر پرجوش ہیں اور غیر معمولی محبت کی کہانی کے اگلے باب کے منتظر ہیں۔
پوسٹر میں راکل پریت سنگھ اجے دیوگن کو گاڑی سے باہر پھینکتی دکھائی دے رہی ہیں۔
اجے دیوگن نے انسٹاگرام پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیار کا سیکوئل ہے اہم! کیا آشیش ککو ملے گی عائشہ کے والدین کی منظوری؟
’دے دے پیار دے 2’ سنیما گھروں میں آئندہ ماہ 14 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
فلم میں اجے دیوگن اور راکل کے علاوہ میزان جعفری، گوتمی کپور، ایشیتا دتہ، آر مادھون اور جاوید جعفری اہم کردار نبھا رہے ہیں۔
انشول شرما نے فلم کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے ہیں، بھوشن کامر، کرشن کمار، لو رنجن اور انکور گرگ نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EoamF5R