پاکستان میں الیکٹرک بائیک پسند کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وزیراعظم نیو اسکیم کے تحت یہ آسان اقساط پر دستیاب ہیں۔
اسکیم کے تحت خریدار بغیر مارک اپ کے ساتھ الیکٹرک بائیک خرید سکتے ہیں، دو سالوں میں 24 آسان اقساط میں ادائیگی کر سکتے ہیں۔ ہر موٹر سائیکل 4 سال یا 50000 کلومیٹر وارنٹی کے ساتھ بھی آتی ہے جو طویل مدتی اعتبار کو یقینی بناتی ہے۔
اسکیم کا مقصد مقامی صنعت کو سپورٹ کرتے ہوئے اور آلودگی کو کم کرتے ہوئے ملک بھر میں پائیدار نقل و حرکت کو فروغ دینا ہے۔
اپلائی کرنے کا طریقہ
درخواست دہندگان ذاتی تفصیلات،شناختی کارڈ کی معلومات، رابطے کی معلومات، اور موجودہ رہائشی اور مستقل پتے فراہم کر کے https://ift.tt/0GEPyOa پر آن لائن رجسٹر ہو سکتے ہیں۔
اس عمل کو تمام اہل شہریوں کے لیے آسان اور قابل رسائی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے، حکومت الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے میں تیزی لانے اور پاکستان کو ایک سرسبز، زیادہ پائیدار ملک بنانے کی امید رکھتی ہے۔

from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/J6FaGjR