سابق اینکر دعا ملک کا کہنا ہے کہ وہ بھائی فیروز خان اور بہن حمائمہ ملک سے موازنہ کرنے پر خوش نہیں۔
دعا ملک ایک سابق پاکستانی ٹیلی ویژن اینکر ہیں جنہوں نے مشہور ٹی وی چینلز پر متعدد لائیو شوز کی میزبانی کی ہے۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا پر ایک موٹیویشنل اسپیکر اور لائف کوچ کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں۔ دعا نے 2014 میں مقبول گلوکار سہیل جاوید سے شادی کی، جوڑے کے تین بچے ہیں اور وہ امریکا میں مقیم ہیں۔
انہوں نے حالیہ انٹرویو میں فیروز خان اور حمائمہ ملک کے ساتھ اپنے مسلسل موازنہ کے بارے میں بات کی۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے دعا ملک نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ایک ایسی زندگی گزاری ہے جہاں دوسرے مجھ پر اشارہ کرتے ہوئے کہیں گے کہ دیکھو یہ فیروز خان کی بہن ہے یا اوہ یہ حمائمہ ملک کی بہن ہے۔ لوگ پوچھیں گے کیا آپ کے بہن بھائی آپ کی حمایت نہیں کرتے؟ حمائمہ ملک اور فیروز خان کی بہن بننا کیسا لگتا ہے؟
یہ پڑھیں: دعا ملک عامر لیاقت کے ناقدین پر برس پڑیں
دعا ملک نے کہا کہ میں نے ایک مارننگ شو کے میزبان کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور میں نے اس کی وجہ یہ بتائی کہ ہر بہن بھائی تفریح کے شعبے میں زیادہ دلچسپی رکھتے تھے جب کہ ہم ایک دوسرے سے موازنہ کیوں کرتے ہیں؟ کچھ تو طعنے بھی دیتے ہیں کہ کیا آپ کے بہن بھائی آپ کی حمایت نہیں کرتے؟” لیکن وہ میرا ساتھ کیوں دیں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QTNAKaC