بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’سیارہ‘ سے انٹری دینے والے اداکار اہان پانڈے کو پرانی ویڈیو پر مداح نے انہیں اگلا شاہ رخ خان قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار اہان پانڈے، اداکار چنکی پانڈے کے بھیتجے اور اننیا پانڈے کے کزن ہیں جو پہلی ہی فلم سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں۔
سیارہ میں انیت پڈا کے ساتھ ان کی کیمسٹری خوب جمی جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
سوشل میڈیا پر اب ان کی ایک پرانی ویڈیو سامنے آئی اور وائرل ہو رہی ہے جو اس وقت کی ہے جب انہوں نے اداکاری میں قدم نہیں رکھا تھا۔
یہ پڑھیں: علی ظفر کی ’سیارہ‘ گنگنانے کی ویڈیو وائرل
فلم سیارہ کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے بعد فلم کی تشہیر کے دوران ہدایت کار موہت سوری نے اس ویڈو کو شیئر کیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اہان پانڈے شاہ رخ خان کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔
فلم ساز نے انکشاف کیا کہ اہان ہر وقت ایس آر کے کے گانے سنتے رہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں شرٹ لیس اہان اپنے آئیڈیل شاہ رخ کی 1994 کی کرائم تھرلر فلم ’انجام‘ کے گانے ’بڑی مشکل ہے‘ پر لپ سنک کر کے کنگ خان کو خراجِ تحسین پیش کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا گیا اور تعریفی کمنٹس کیے گئے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MKI5B3z