پاک بھارت میچ میں کھلاڑیوں نے ہاتھ نہیں ملایا

مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کےاثرات دبئی میں کھیلے گئے ایشیاکپ کے گروپ میچ میں نظر آئے۔

میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ہاتھ نہیں ملایا، ٹاس کے موقع پر کپتان ایک کے دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے لیکن ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

میچ کے اختتام پر بھی عمومی طور پر سخت حریف بھی رسمی ہاتھ ملاتے ہیں لیکن بھارتی بلے باز میچ ختم ہوتے ہی میدان سے باہر چلے گئے اور پاکستان کھلاڑی میدان سے اکٹھے ہو کر باہر آئے۔

No Handshake, No Eye Contact: Suryakumar Yadav, Salman Ali Agha Keep Firm Distance At India vs Pakistan Toss Time | Cricket News

پاک بھارت تماشائیوں نے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم بھر کر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا دفن کر دیا۔ دونوں ملکوں کے پُرجوش تماشائیوں نے میچ انجوائےکیا۔

دبئی کا اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھر گیا بھارتی میڈیا نے پورا زور لگایا اور انتہاپسندوں کو بھی ساتھ ملایا لیکن رسوائی کے سوا ہاتھ کچھ نہیں آیا۔

ایشیاکپ: بھارت نے پاکستان کو زیر کر دیا

بائیکاٹ بائیکاٹ کے نعرے دھرے کے دھرے رہ گئے اور اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھر گیا۔ بھارتی میڈیا کے گرو گھنٹال ارنب گوسوامی نے خوب رونا دھونا کیا اور چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھالیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CoaNDiY
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad