صحافی خاور حسین کی موت کی تحقیقات کیلیے میڈیکل بورڈ تشکیل

سینئر صحافی خاور حسین کی سانگھڑ سےگولی لگی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں سندھ حکومت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ ورثا اور صحافیوں کی درخواست پر میڈیکل بورڈ تشکیل دے رہے ہیں جس میں سینئر ڈاکٹر، فارنزک ماہرین شامل کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ میڈیکل بورڈ آج خاور حسین میت کا معائنہ کرے گا۔

صحافی خاور حسین کی موت کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

May be an image of text

کمیٹی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جس میں ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ، ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ شامل ہیں۔

کمیٹی 2 روز کے اندر رپورٹ مکمل کر کے آئی جی سندھ کو بھیجے گی اور خاور حسین کی موت کےحوالے سے تحقیقات کرے گی۔

ا ے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نوٹس کے بعد شہید بینظیرآباد سے فرانزک ٹیم سانگھڑ پہنچ گئی۔

پولیس حکام کے مطابق معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلیے فرانزک ٹیم کے اہلکار واقعے کا تمام پہلوؤں سے تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی خاور حسین کی اہلیہ اور ان کے بچے بھی سانگھڑ پہنچ رہے ہیں۔

ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد فیصل بشیر میمن کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے مزید شواہد جمع کیے جارہے ہیں، ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ واقعہ کس طرح پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم ہر پہلو سے تفتیش کررہی ہے، اطراف کے علاقے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں۔

گاڑی سے ملنے والے اسلحہ کو فارنزک لیب بھیجا جارہا ہے۔ بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کیلیے صحافی خاور حسین کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

 



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/myh1ncE
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad