جیلی فش نے بڑا جوہری پلانٹ بند کرا دیا

جیلی فش کے ہجوم نے فرانس کا سب سے بڑا جوہری پلانٹ بند کرا دیا۔

انرجی گروپ ای ڈی ایف نے بتایا کہ شمالی فرانس میں ایک جوہری پلانٹ پیر کے روز عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا جب ری ایکٹرز کو ٹھنڈا کرنے کے لئے جیلی فش کا جھتا پمپوں میں بھر گیا۔

گریولینز نیوکلیئر پاور پلانٹ کے 4 ری ایکٹر جیلی فش کے باعث بند کر دی گئے۔ فرانسیسی ادارے کے مطابق کولنگ سسٹم میں جیلی فش بھرنے سے پیداوار معطل ہوئی۔

پانی کے درجہ حرارت میں اضافے اور عالمی حدت کو وجہ قرار دیا گیا۔ پلانٹ شمالی فرانس میں واقع ہے اور کولنگ کینال نارتھ سی سےجڑی ہے۔ ایشیائی مون جیلی فش 2020 میں پہلی بار نارتھ سی میں دیکھی گئی

پلانٹ کے باقی 2یونٹ پہلے ہی مرمت کےلیے بند تھے۔ جیلی فش چین، جاپان اور بھارت کےجوہری پلانٹس میں بھی مسائل پیدا کر چکی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0hAJd9L
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad