اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی واشنگٹن روانگی تاخیر کا شکار ہو گئی۔ نیتن یاہو کی کل امریکی صدرٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات طے ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو آج فوجی خدمات کے بل پر بحث میں شرکت کریں گے جس کے باعث ان کی واشنگٹن روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔
نیتن یاہو کی واشنگٹن کے فلائٹ شیڈول کو مزید آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ غزہ میں جنگ بندی سےمتعلق ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات ہونی ہے۔
فوج نے دسیوں ہزار فوجیوں کو طلب کیا ہے اور کہا ہے کہ اسے تمام افرادی قوت کی ضرورت ہے جو اسے حاصل ہوسکتی ہے ، کیونکہ غزہ میں ہلاکتیں بڑھتی جارہی ہیں۔
ایوان صدر کے مطابق واشنگٹن وانگی سے قبل نیتن یاہو نے صدر اسحاق ہرزگ سے ملاقات کی ہے۔ ہرزگ نے ایک بیان میں کہا ، "واشنگٹن کے اپنے دورے میں وزیر اعظم اپنے ساتھ ایک اہم مشن رکھتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر رضا مند ہوگیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے نمائندوں نےاسرائیلیوں سے طویل اور نتیجہ خیز ملاقات کی ہے جس کے بعد اسرائیل نے 60 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر اتفاق کیاہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم جنگ کے خاتمے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کریں گے، قطر اور مصر فریقین کو امن معاہدے کی پیشکش کریں گے۔ مجھے امید ہے کہ حماس اس ڈیل کو مشرق وسطیٰ کی بھلائی کیلئے قبول کرے گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/20J5qKg