اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی نوید اصغر کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل پھپھو کا انتقال ہوا والدین صدمے میں تھے۔
ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاثر دیا گیا کہ والدین بہن کو قبول نہیں کررہے جو افواہیں تھیں، ہم پہلے دن سے انتظامیہ اور پولیس سے رابطے میں ہیں۔
بھائی کے مطابق میں آنے آج آکر حمیرا کی لاش وصول کی، تدفین لاہور میں کی جائے گی۔
اداکارہ کے بھائی کے مطابق ہمارا ایک سال سے حمیرا اصغر سے رابطہ منقطع تھا، والدہ کا 6 ماہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا، ان کے انتقال کا سن کر ہم اچانک صدمے میں چلے گئے۔
حمیرا اصغر کیس – Humaira Asghar Ali
نوید اصغرنے کہا کہ حمیرا نے اپنی محنت سے کامیابی حاصل کی، اپنی مرضی سے کراچی شفٹ ہوئی تھیں، والد کی اجازت سے ہی کراچی آیا ہوں، بہن کے مکان میں سی سی ٹی وی کیمرے میں نہیں لگے ہوئے تھے۔
دوسری جانب رمضان چھیپا کا کہنا ہے کہ نوید اصغر مجھ سے مستقل رابطے میں تھے، سوشل میڈیا پروپیگنڈا کیا گیا کہ حمیرا کے والدین اس سے ناراض ہیں۔
رمضان چھیپا کے مطابق حمیرا میری بیٹی ہے، اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اصغر بھائی کراچی سے میت لاہور لے کر جارہے ہیں، اخراجات ہم برداشت کریں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3XnGueO