نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے کے لیے 4 سرمایہ کاروں کو پری کوالیفائی کرلیا

نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے کے لیے 4 سرمایہ کاروں کو پری کوالیفائی کرلیا ہے۔

مشیر نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بقرڈ کا 273واں اجلاس ہوا جس میں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے روز ویلٹ ہوٹل کے لین دین کے ڈھانچے کی منظوری دی ہے۔

نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بورڈ نے پیشگی کوالیفکیشن کمیٹی کی سفارشات اور 5 ممکنہ سرمایہ کاروں کے اہلیت کی دستاویزات کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد 4 سرمایہ کار کمپنیوں کو پہلے سے اہل قرار دیا گیا ہے، پہلے سے کنسورشیم میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ شامل ہیں۔

کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور میٹرو وینچرز لمیٹڈ بھی کنسورشیم میں شامل ہیں۔

دوسرے کنسورشیم میں عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائئزر کمپنی شامل ہے، سٹی اسکولز لمیٹڈ اور لیک سٹی ہولڈنز بھی دوسرے کنسورشیم میں شامل ہیں۔

تیسرے کنسورشیم میں فوجی فرٹیلائزر اور چوتھے میں ایئربلیو شامل ہے، کوالیفائی کرنے والے کنسورشیم اب ڈیوڈیلیجنس مرحلے کی طرف بڑھیں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نجکاری کمیشن بورڈ نے روز ویلٹ ہوٹل ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی بھی منظوری دے دی ہے، اس آپشن کا مقصد ملک کے لیے طویل مدتی قدر کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/YIfh2jp
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad