ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی نے جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام بغیر کسی رکاوٹ کے دوبارہ شروع ہو گا ہم افزودگی دوبارہ شروع کرنےکیلئے تیار ہیں، ایران کا ایٹمی پروگرام نہیں رکے گا۔
سربراہ جوہری توانائی ایجنسی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایران اپنا جوہری پروگرام بحال کرےگا۔
قبل ازیں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کانفرنس میں روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں ختم ہو چکی ہیں تہران کبھی بھی اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ نہیں بنا پائے گا۔ ایران اب کبھی بھی ایٹمی قوت نہیں بن سکتا، وہ جگہ اب ختم ہو چکی ہے۔
ٹرمپ نے اسرائیل ایران دونوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا اور کہا کہ وہ ایران اور اسرائیل دونوں سے ناخوش ہیں، لیکن سیز فائر کی خلاف ورزی پر اسرائیل سے زیادہ خفا ہوں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oqLir5J