’یہ بہو نہیں چلے گی‘ ٹیلی فلم کا ٹریلر جاری

اداکار منیب بٹ اور سحر ہاشمی کی ٹیلی فلم ’یہ بہو نہیں چلے گی‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل پر رومینٹک کامیڈی ٹیلی فلم ’یہ بہو نہیں چلے گی‘ میں اداکار منیب بٹ اور سحر ہاشمی مرکزی کردار نبھائیں گی۔

ٹیلی فلم میں سکینہ سموں، بابر علی اور فضیلہ قاضی ودیگر بھی شامل ہیں۔

’یہ بہو نہیں چلے گی‘ میں منیب بٹ کی والدہ اپنے بیٹے کی ڈاکٹر لڑکی سے شادی کرنے کی خواہشمند ہوتی ہیں اور سحر ہاشمی جانوروں کی ڈاکٹر نکل آتی ہیں۔

ادھر بابر علی جو منیب بٹ کے ماموں ہیں وہ بھی بھانجے کے ساتھ ہی اپنی شادی کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

ماموں کی شادی کا سن کر منیب بٹ کے چہرے کا رنگ اڑ جاتا ہے اور لوگوں کی باتوں کے ڈر سے ماموں کو سمجھا رہے ہیں۔

ٹیلی عید الاضحیٰ کے تیسرے روز شام 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کی جائے گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0Th4XDb
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad