پاک نیوی کی تیاری دیکھ کر دشمن کو بڑھنے کی ہمت نہ ہوئی، وائس ایڈمرل رب نواز

راولپنڈی : وائس ایڈمرل رب نواز  نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی کی تیاری دیکھ کر دشمن کو آگے بڑھنے کی ہمت نہ ہوئی۔

پاک بحریہ اور فضائیہ کے سینیئر افسران کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم پریس کانفرنس کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم پاکستان کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئے۔

وائس ایڈمرل رب نواز سمندری حدود کی حفاظت نیوی کی ذمہ داری تھی جسے بخوبی پورا کیا، بھارتی فالس فلیگ کے بعد ہی فوری طور پر پوری نیوی متحرک ہوگئی تھی، پاک نیوی بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کاجواب دینے کے لیے تیار تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاک نیوی سمندری حدود میں کسی بھی حرکت پر نظر رکھے ہوئی تھی، بھارتی جہازکو پاک نیوی پہلے دن سے مانیٹر کر رہی تھی، 6اور7مئی کو بھارتی جہاز رتنہ گری کے قریب موجود تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ نے اپنی بھرپور حکمت عملی سے تجارتی بحری جہازوں کی بحفاظت آمد و رفت کو یقینی بنایا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جہاز400ناٹیکل مائل پاکستان سمندری حدود سے دور تھا، پاک نیوی نے بھارتی جہاز پر پوری طرح نظر رکھتے ہوئے پوری تیاری کرلی تھی۔ 6اور7مئی کو جب بھارت نےحملے کیےتوپاک نیوی بھرپور تیار تھی۔

سمندری حدود سے کوئی بھی بھارتی جارحیت ہوتی تو بروقت جواب مل جاتا، پاک نیوی کی تیاری دیکھ کرہی دشمن کو آگے بڑھنے کی ہمت نہ ہوئی۔

وائس ایڈمرل رب نواز نے بتایا کہ بھارتی جہاز وکرانت10سے12جہاز ہی اٹھا سکتا تھا، بھارت نے سویلینز پر حملہ کیا تو بھارتی جہاز خود ہی پیچھے ہٹ گیا تھا، پاک نیوی نے بھارتی آبدوزوں اور ایئرکرافٹس پر بھی کڑی نظر رکھی ہوئی تھی۔

پاک نیوی کی ایک بڑی ذمہ داری تھی کہ بندرگاہوں کی حفاظت کی جائے، بھارت ناکامیوں کے بعد پاکستان میں دوسرے ٹارگٹس کو ڈھونڈ رہا تھا، پاک نیوی نے پاکستان کی ساحلی پٹی کو بھرپور طریقے سے محفوظ رکھا۔

ہمیں پتا تھا بھارت کہاں سے کراچی پر میزائل مار سکتا ہے ہماری اس کے خلاف بھی تیاری تھی، پاکستان نیوی قوم کی امیدوں پر پورا اتری اور آئندہ بھی تیار رہے گی، پاکستان نیوی قوم کی خاموش محافظ ہے اور قوم کی ہمیشہ حفاظت کرتی رہے گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/K4sqyXe

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad