مجھے افواہیں پسند ہیں، بلال اشرف نے ایسا کیوں کہا؟

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال اشرف کا کہنا ہے کہ مجھے افواہیں پسند ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹام گرام پر اداکار  بلال اشرف  نے اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ مجھے افواہیں پسند ہیں کیونکہ مجھے اپنے بارے میں اتنا پتا چلا کہ جو میں جانتا بھی نہیں۔

اداکار کی یہ اسٹوری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کی اور مایا علی کی ڈیٹنگ کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر پیجز کے مطابق دونوں فنکار ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں اور صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی شادی کروادو۔

یہ پڑھیں: مایا علی اور بلال اشرف کے فوٹو شوٹ پر چہ مگوئیاں شروع

اداکاروں نے قیاس آرائیوں کے باوجود خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور فی الحال اپنے رشتے سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

چند روز قبل ان دونوں کو لاہور میں ہونے والے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں شرکت کرتے دیکھا گیا تھا۔

حال ہی میں مایا علی نے نجی برانڈ کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شیئر کیں، جس میں بلال اشرف بھی موجود ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vB2KUFC
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad