بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کا حکم

بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ناپسندیدہ شخصیت قرار دیے گئے بھارتی اہلکار کو 24 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنےکی ہدایت کر دی گئی۔

بھارتی اہلکار کی سرگرمیاں سفارتی حیثیت کےمنافی تھیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کر کے پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے اور بتایا گیا کہ متعلقہ اہلکار کی سرگرمیوں پر پاکستان کو شدید تحفظات تھے۔

ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان نے فیصلہ ملکی سلامتی کے مفاد میں کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے میں ایک رکن کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3l9x5VF
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad