قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وضاحت کردی۔
جیسن گلیسپی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ پر معاوضہ ادا نہ کرنے کے الزام پر پی سی بی کا جواب سامنے آگیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی کے الزام میں کوئی حقیقت نہیں، سابق ہیڈ کوچ 4ماہ نوٹس پیریڈ کے بغیر اچانک اپنا عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔
ترجمان پی سی بی نے کہا ہے کہ گلیسپی نے اچانک مستعفی ہوکر معاہدے کی خلاف ورزی کی، معاہدے میں دونوں فریقین کے لیے نوٹس پیریڈ کی شق واضح تھی، جیسن گلیسپی معاہدے کی شقوں سےاچھی طرح واقف تھے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ واجبات اُن کی طرف نکلتے ہیں، واجبات کے لیے جیسن گلیسپی کے ایجنٹ نے بھی بورڈ سے رابطہ کیا تھا، ایجنٹ کو بھی بورڈ نےآگاہ کیا تھا کہ جیسن گلیسپی پہلےواجبات کلیئر کریں، پھر باقی حساب بھی کلیئر کرلیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں اب تک 9 ماہ کی کوچنگ کا معاوضہ نہیں ملا تاہم میرے دل میں پاکستان کرکٹ کے لیے کوئی منفی جذبات نہیں ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QwSRnxN