انمول بلوچ کس شرط پر فلموں میں کام کریں گی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے کہا ہے کہ اگر کوئی اچھا اسکرپٹ ملا تو بہت جلد فلموں میں بھی کام کروں گی۔

نجی ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ کو فلموں کی آفر تو ہوئی تھیںِ جس پر انموبل بلوچ کا کہنا تھا کہ وہ اسکرپٹ اتنے اچھے نہیں تھے، مجھے لگا کہ میں مووی کےلیے تیار نہیں ہوں۔

لیکن اب میں دیکھ رہی ہوں اور فلموں کی آفرز بھی ہیں اور اگر کوئی اچھا اسکرپٹ ہوگا اور اچھی کوئی مووی بن رہی ہوگی تو انشااللہ ضرور کام کروں گی۔

انمول بلوچ نے شادی کی افواہوں کی تردید کردی

خیال رہے کہ انمول بلوچ اس وقت سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں انھیں مشہور ڈراموں کی وجہ سے ناظرین کی جانب سے کافی پذیرائی ملی ہے۔

کچھ دنوں قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کے حوالے سے وائرل ہونے والی افواہوں کی تردید کی تھی۔

گزشتہ مہینوں سے اداکارہ کی شادی کرنے کی افواہیں سوشل میڈیا پر وائرل تھیں جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انمول بلوچ کی شادی کی تقریبات کا آغازعید الفطر کے بعد جلد ہونے والا ہے۔

شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا تھا؟ انمول بلوچ نے بتادیا



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/n1XTtgy
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad