مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان حکومت کے ساتھ شامل نہیں ہوں گے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں مولانافضل الرحمان تحریک کی سربراہی کریں وہ تحریک کی قیادت کریں گے تو ڈیموکریٹ ویلیوز آئیں گی، مولانافضل الرحمان اپوزیشن میں بیٹھے ہیں ضروری نہیں کہ اپوزیشن میں بیٹھی جماعتوں کا اتحاد ہو جائے۔
راناثنااللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کیساتھ احترام کا تعلق ہے، کےپی میں پی ٹی آئی اور جےیوآئی کے درمیان تعلق ورکرز تک ہے یہ مشکل ہو گا جےیوآئی اور پی ٹی آئی قائدین ایک اسٹیج سےمخاطب ہوں، ہمارا تجزیہ ہے کہ جےیوآئی ف اور پی ٹی آئی کے درمیان اتحاد نہیں ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں تو وہ وہی وضاحت کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رابطے رکھےہمیں کوئی اعتراض نہیں، گنڈاپور اسٹیبلشمنٹ سے رابطے رکھتے ہیں تو ان کیخلاف ہرزہ سرائی بند کر دیں ہماری طرف سے پوری وضاحت ہےکہ کوئی رابطےنہیں ہے۔
راناثنااللہ نے کہا کہ سیاسی معاملات پر مذاکرات سیاسی لوگوں کے درمیان ہی ہوں گے اسٹیبلشمنٹ بھی کہہ چکی ہےکہ سیاسی معاملات سیاسی لوگ حل کریں گے سیاسی معاملات سیاستدانوں کو آپس میں بیٹھ کرحل کرنا چاہیے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5AWgLja