آدر جین کے ‘ٹائم پاس’ کہنے پر تارا ستاریہ کی ماں شدید برہم

کپور خاندان کے چشم و چراغ آدر جین نے لڑکیوں سے اپنے پرانے تعلقات کو ٹائم پاس قرار دیا ہے، جس پر ان کی سابق دوست کی والدہ برہم ہوگئیں۔

آدر جین نے حال ہی میں سب کو چونکا دیا جب انھوں نے شادی سے پہلے کی ایک تقریب کے دوران اپنی بیوی الیکھا اڈوانی کو بتایا کہ ان کے سابقہ تعلقات صرف ‘ٹائم پاس’ تھے، تاہم ابھی تک آدر کی سابقہ گرل فرینڈ تارا ستاریہ اس معاملے میں اپنی خاموشی برقرار رکھی ہے۔

تاہم تارا ستاریہ کی والدہ کو یہ تبصرہ بالکل پسند نہیں اور انھوں نے کپو خاندان سے تعلق رکھنے والے آدر جین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تارا کی والدہ، ٹینا سوتاریا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک نوٹ شیئر کیا جس میں ا نھوں نے لکھا کہ ‘اگر آپ کا بوائے فرینڈ/شوہر کبھی آپ کے لیے کوئی توہین آمیز بات کہتا ہے، تو اسے کہیں کہ وہ اسے کاغذ کے ٹکڑے پر لکھ دے’۔

انھوں نے مزید لکھا کہ ‘آپ اس کاغذ کے ٹکڑے کو اس کی ماں کے حوالے کر دیں، یا اسے اسکی بیٹی کے حوالے کر دیں’۔

ٹینا سوتاریا کے مطابق اگر وہ شخص اپنی ماں سے یہ نہیں کہہ سکتا یا نہیں چاہتا کہ کوئی اور آدمی ایک دن اس کی بیٹی سے یہ الفاظ کہے، تو اسے آپ سے یہ نہیں کہنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آدر جین کی مہندی کی تقریب کی ایک ویڈیو میں وہ یہ کہتے پائے گئے تھے کہ ‘میں نے ہمیشہ اپنی بیوی سے پیار کیا ہے اور میں ہمیشہ اس کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں، میں نے اپنی زندگی کے چار سال ٹائم پاس کیا ہے لیکن اب میں تمہارے ساتھ ہوں’۔

آدر کے اس بیان نے بہت سے لوگوں کو مایوس کیا، صارفین نے آدر کو اس کے پچھلے رشتے کو "ٹائم پاس” کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، ایک صارف نے لکھا کہ "بے شرم۔ دوسری لڑکی کی بے عزتی کرنا اچھا نہیں ہے”۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/h8yUIc7
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad