کراچی: مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، اندوہناک واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان بستی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مکان کی چھت گرنے سے وہاں موجود 6 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، مرنے والوں میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔
کراچی: لیاری میں مکان کی چھت گر گئی، 2 افراد جاں بحق
پولیس نے بتایا کہ چھت گرنے سے 5 خاتون، بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے کی شکار فیملی کا تعلق بنوں سے ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ لاشیں نجی اسپتال سے عباسی شہید اسپتال منتقل کی جارہی ہیں، پولیس نے بتایا کہ حادثے کی مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ لینٹرکی چھت کو مضبوط کرنے کیلئے کام جاری تھا، گھر کی چھت ریتی بجری کا وزن برداشت نہیں کرسکی، جاں بحق اور زخمی تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے.
ریسکیوحکام نے بتایا کہ متاثرہ فیملی اپنے ماموں کے گھر ٹھہرنے آئی تھی، جاں بحق بچیوں میں 7 سال کی ایشل، 8 سال کی نسرین، 7 سال کی عائشہ شامل ہے، حادثے کے 4 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
علاقہ مکین نے بتایا کہ گھر میں تعمیراتی کام جاری تھا اس دوران حادثہ پیش آیا، چھت گرنے سے گھر میں موجود لوگ ملبے تلے دب گئے تھے۔
بنوں : آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت منہدم ، 2 خواتین جاں بحق
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/bTeBhXi