کراچی : پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

کراچی : شہر قائد میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے نوجوان کی جان لے لی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد ایک اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا۔

زخمی ہونے والے کامران کے اہل خانہ کے مطابق کامران موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے اسے روکا اس دوران اچانک اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس سے ایک گولی کامران کے پیٹ میں لگی اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا۔

جناح اسپتال میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے زخمی کامران کے رشتے دار زاہد نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کے روکنے پر کامران سے موٹر سائیکل کی ریس پتہ نہیں کیسے تیز ہوگئی جس پر اہلکاروں نے فوری فائرنگ کردی جس سے کامران کو کمر سے گولی لگی اور پیٹ سے نکل گئی۔

پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے میں ملوث ایک اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ایس پی ملیر سعید رند کو واقعے کا انکوائری افسر مقرر کردیا گیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VknAx2Y

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad