ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے نامور اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’چامنڈا‘ (Chamunda) میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلمساز دنیش وجن اور امر کوشک اپنی ہارر کامیڈی یونیورس میں شاہ رخ خان کو شامل کرنے کے خواہشمند تھے۔ وہ ’چامنڈا‘ میں مرکزی کردار کی پیشکش لے کر ان کے پاس گئے مگر انہوں نے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔
’چامنڈا‘ سال 2026 میں ریلیز ہونے والی ہے، عالیہ بھٹ اس میں مرکزی کردار نبھانے کے ساتھ ساتھ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض بھی انجام دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’عالیہ بھٹ انڈسٹری کی اگلی دپیکا پڈوکون ہوں گی‘
فلمساز امر کوشک کے ساتھ میڈاک فلمز کو بھی عالیہ بھٹ کے ساتھ شاہ رخ خان کو کاسٹ کرنے پر خوش تھی لیکن چیزیں توقع کے مطابق نہیں ہوئیں۔
دراصل شاہ رخ خان پہلے سے قائم یونیورس میں داخل نہیں ہونا چاہتے بلکہ میڈاک فلمز اور امر کوشک کے ساتھ ایک نئی یونیورس شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔
فلمسازوں کو اب ’چامنڈا‘ کیلیے نئے چہروں کی تلاش ہے اور امید ہے کہ کچھ سالوں میں شاہ رخ خان کے ساتھ کسی نئی چیز پر ٹیم بنائیں گے۔
کچھ عرصہ قبل افواہیں تھیں کہ سُپر اسٹار ہارر کامیڈی یونیورس میں شامل ہوں گے اور مداح انہیں اکشے کمار، ورون دھون، شردھا کپور، راجکمار راؤ، کیارا ایڈوانی، عالیہ بھٹ اور پنکج ترپاٹھی کے ساتھ ایک ہی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔
عالیہ بھٹ آخری بار ویدانگ رائنا کے ساتھ وسن بالا کی فلم ’جگرا‘ میں نظر آئیں۔ جہاں تک شاہ رخ خان کا تعلق ہے وہ آخری بار راج کمار ہیرانی کی فلم ’ڈنکی‘ میں نظر آئے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2QEDc3k