بانی پی ٹی آئی کے ضمانت کے فیصلے سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں، رانا ثنا

مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال پر ہم بالکل پریشان نہیں۔

پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب پروپیگنڈا ہورہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں بند ہیں ہمیں معلوم تھا، جو ملاقاتیں بند تھیں وہ قومی مفاد میں تھا اور اب بھی ملاقاتیں قومی مفاد میں ہورہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ضمانت کے فیصلے سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں اوور ایکٹ نہیں ہوناچاہیے، لوگوں کی تعداد کو بھی دیکھنا چاہیے، عدالت رہا کرے تو اچھا کہا جاتا ہے، خلاف فیصلہ آتا ہے تو دباؤ کا راگ الاپا جاتا ہے، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا بھی دو جمع دو چار ہے پھر اس پر تنقید کی جائے، عدالت سے ریلیف یا سزا ملے دونوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ کوئی بات ہوئی نہ ہوگی، 24 نومبر کے احتجاج کو آگے پیچھے کرنے کی بات ہورہی ہے، جو پی ٹی آئی بات کرتی ہے اس پر وضاحت ڈی جی آئی ایس پی آر کرچکے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر واضح کہہ چکے کہ سیاسی باتیں سیاسی جماعتوں میں ہوں گی، سیاسی لیڈر شپ میز پر بیٹھتی ہے تو مسائل بھی حل ہوجاتے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ei1vpEd
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad