جعلی عامل نے خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

اوکاڑہ: نواحی علاقے میں جعلی عامل نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، عورت اپنے بچوں کے حصول کے لیے مذکورہ شخص کے پاس گئی تھی۔

پولیس نے واقعے کی تصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گھریلوجھگڑے پر خاتون کے شوہرنے بچے چھین لیے تھے، وہ اپنے بچوں کو واپس اپنے پاس لانا چاہتی تھی، خاتون بچوں کے حصول کیلئے کسی کے کہنے پر جعلی عامل کے پاس گئی۔

ممتا کے ہاتھوں مجبور خاتون اپنے بچوں کی خاطر جعلی عامل کے پاس گئی تھی، جعلی عامل نے مذکورہ خاتون کو 21 روز تک آنے کا کہا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ خاتون تیسرے روز گئی تو جعلی عامل نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کا مقدمہ تھانہ صدرمیں درج کرلیا گیا ہے، جعلی عامل کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گاؤں دیہاتوں میں جعلی عاملوں کی جانب سے اس طرح کے جرائم تواتر سے سامنے آتے رہے ہیں جس میں سادہ لوح خواتین کو زیادتی کے قبیح فعل کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ اکثر شہروں میں بھی جعلی عاملوں کی بھرمار ہے جہاں وہ اپنے پاس آنے والے عوام کی جائز و ناجائز خواہشات کو پورا کرنے کے لیے نہ صرف ان سے پیسے اینٹھتے ہیں بلکہ ان کی عزتیں بھی پامال کرتے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rlNov28
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad