اسرائیل پر ایرانی حملہ: پی آئی اے کا اہم فیصلہ

ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد پی آئی اے نے اپنی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا۔

اس متعلق پی آئی اے نے ایئرلائن  کے تمام کپتانوں اور فلائٹ آپریشن کو احکامات جاری کر دیئے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام پروازوں کا فلائٹ پلان ازسرنو ترتیب دئیے جا رہا ہے اور جب تک صورتحال واضح نہیں ہو جاتی، ایران کی فضائی حدود استعمال نہیں کی جائیں گی۔

ایران نے اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ کر دیا

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ایران کی فضائی حدود کے 2 کوریڈور استعمال کرتا ہے ناردرن کوریڈور جس میں کینیڈا، ترکی جانیوالی پروازیں اس روٹ کو استعمال کرتی ہیں اور سدرن کوریڈور یواےای، بحرین، دوحہ  اور سعودی عرب کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

ایرانی حملوں کے پیش نظر اسرائیل اور اردن نے سویلین طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کر دی ہے۔

جنگی صورتحال کے تناظر میں اس سے قبل کئی بین الاقوامی ایئرلائنز نے اسرائیل اور لبنان کے لیے پروازیں معطل کر رکھی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jtwnlO1
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad