بنگلادیشی کرکٹر نے پاکستان میں کیا وعدہ پورا کردیا

بنگلادیشی کرکٹر مہدی حسن نے پاکستان میں سیریز جیتنے کے بعد کیا گیا وعدہ ملک پہنچ کر پورا کردیا۔

بنگلا دیش کے اسٹار آل راؤنڈر مہدی حسن نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں جیتی انعامی رقم مرحوم رکشہ ڈرائیور کے اہلخانہ کو دے دی۔

رکشہ ڈرائیور، شیخ حسینہ کے خلاف تحریک کے دوران پولیس کریک ڈاؤن سے ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ مہدی حسن پلیئر آف دی سیریز قرار پائے تھے جس کے بعد انہوں نے رقم مرحوم رکشہ ڈرائیور کے اہلخانہ کو دینے کا اعلان کیا تھا۔

مہدی حسن

بنگلادیش نے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کو ناصرف پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں شکست دی بلکہ سیریز میں 0-2 سے وائٹ واش بھی کردیا۔

یاد رہے کہ بنگلا دیش سے شکست کے بعد پاکستان آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں 2 درجے تنزلی کے بعد  آٹھویں نمبر پر آ گیا ہے۔

اس سیریز سے قبل پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر تھا لیکن لگاتار 2 میچز ہارنے کی وجہ سے پاکستان ٹیم 76 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا سے بھی نیچے چلی گئی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PfSpA2h
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad