حمیمہ ملک نے دوسری بھابھی کو پسندیدہ قرار دے دیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے اپنی دوسری بھابھی کو پسندیدہ قرار دے دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر حمیمہ ملک نے دو تصاویر شیئر کیں جس میں فیروز خان کی اہلیہ زینب کو دیکھا جاسکتا ہے۔

حمیمہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’ماشا اللہ میری بہن لکھا۔‘

 

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی دوسری تصویر میں فیروز خان کو اہلیہ اور بچوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

حمیمہ ملک نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے تمام پسندیدہ لوگ ایک فریم میں موجود ہیں۔‘

واضح رہے کہ اداکار فیروز خان نے چند ماہ قبل ہی زینب سے دوسری شادی کی ہے ان کی اہلیہ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں۔

یاد رہے کہ فیروز خان نے پہلی شادی علیزا سلطان سے کی تھی ان کے دو بچے سلطان اور فاطمہ ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hYrpTUf
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad