انکیتا لوکھنڈے نے کرن جوہر کی فلم کی پیشکش ٹھکرا دی

بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے فلمساز کرن جوہر کی ویب سیریز میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے فلمساز کرن جوہر کی ویب سیریز اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 3 میں کام کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ فلم نہیں ویب سیریز ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انکیتا کو کرن جوہر نے اس پروجیکٹ میں کام کی پیشکش کی تھی جو کہ انکیتا نے مسترد کر دی۔

واضح رہے کہ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کی پہلی فلم  2012 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکاروں عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا اور ورن دھون کی لانچنگ ہوئی تھی۔

جبکہ اس فرنچائز کی 2019 میں دوسری فلم  میں ٹائیگر شیروف اور اننیا پانڈے نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ کہا جارہا ہے کہ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 3 میں کرن جوہر سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور کو لانچ کریں گے۔

کرن جوہر نے چندی گڑھ میں منعقدہ فلم فیسٹیول کے دوران اپریل میں انکیتا لوکھنڈے کے انکار کی تصدیق کی تھی۔

خیال رہے کہ انکیتا لوکھنڈے رئیلٹی شو بگ باس 17 اور ڈرامے پوتر رشتہ میں اداکاری کرکے شہرت کی بلندیوں کو پہنچی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/26ArsEe
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad