بالی وڈ میں کسی اداکار کی ایک غلطی دوسرے فنکار کے لیے کامیابی کا دروازہ کھول دیتی ہے اور ایسا ہی کچھ کرشمہ کپور کے ساتھ بھی ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق حسینہ عالم ایشوریہ رائے نے اپنے کیریئر کے شروع میں بالی وڈ کی آل ٹائم بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک ’راجہ ہندوستانی‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد یہ فلم کرشمہ کپور کے حصے میں آئی اور پھر عام اداکارہ سے اسٹارز کی صف میں آکھڑی ہوئیں۔
بعدازاں کرشمہ بالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوئیں اور ان کا فلمی کیرئیر بھی کافی اچھا رہا۔ 1996 میں ریلیز ہونے والی کرشمہ کپور اور عامر خان کی فلم ‘راجہ ہندوستانی’ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کو بنانے میں اس وقت 5.75 کروڑ بھارتی روپے لگے تھے جبکہ فلم نے باکس آفس پر تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے تقریباً 76.34 کروڑ روپے کمائے تھے۔
فلم ریلیز ہوتے ہی نہ صرف باکس آفس پر چھا گئی تھی بلکہ آل ٹائم بلاک بسٹر ثابت ہوئی اور آج بھی شائقین دلچسپی سے یہ فلم دیکھتے ہیں۔
ایک دور ایسا بھی تھا کہ کرشمہ فلم ‘پریم قیدی’، ‘اناڑی’، ‘راجہ بابو’، ‘قلی نمبر 1’، ‘ساجن چلے سسرال’ اور ‘جیت’ جیسی فلمیں کرچکی تھیں مگر انھیں وہ شہرت نہیں ملی تھی جس کی وہ متمنی تھیں۔
جب کرشمہ کو یہ ایشوریہ کے انکار کے بعد فلم ‘راجہ ہندوستانی‘ ملی تو وہ راتوں رات مقبول ہوگئیں اور انھیں ایک نئی پہچان ملی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ کے کریئر کے ابتدائی دنوں میں لوگ کرشمہ کی لُک کا کافی مذاق اڑاتے تھے اور کچھ لوگ انھیں لیڈی رندھیر کپور بھی کہتے تھے۔ راجہ ہندوستانی نے کرشمہ امیج بوری طرح بدل دہا اور اس کا کریڈٹ ایشوریہ رائے کو بھی جاتا ہے۔
فلم کی پیشکش ایشوریہ رائے نے اس لیے ٹھکرائی تھی کیوں کہ وہ اس وقت اپنی پڑھائی پر توجہ دے رہی تھیں۔ حالانکہ 1994 میں ‘مس ورلڈ’ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ایشوریہ کو کئی فلموں کی آفرز ملنے لگے تھیں۔
ایشوریہ کے فلم ٹھکرانے کے بعدیہ کرشمہ کپور کے پاس آئی اور ‘راجہ ہندوستانی’ کے لیے انھیں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا۔ اس فلم کے بعد کرشمہ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائی۔
واضح رہے کہ باکس آفس انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرشمہ اب بھی باکس آفس پر تیسری سب سے زیادہ ہٹ فلمیں دینے والی اداکارہ ہیں۔ آخری بار وہ اس سال مارچ میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم ‘مرڈر مبارک’ میں نظر آئی تھیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/o9UBEbN