راولپنڈی سے 7 ماہ قبل اغوا ہونے والی 2 بچیاں کراچی سے کیسے بازیاب کی گئیں؟

کراچی پولیس نے راولپنڈی سے 7 ماہ قبل ورغلا کر اغوا ہونے والی دونوں بچیوں کو شہر قائد سے بازیاب کر لیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ زون کراچی سید اسد رضا نے اپنے بیان میں بتایا کہ بازیاب بچیاں آپس میں کزن ہیں، دونوں کو 7 ماہ قبل ورغلا کر اغوا کیا گیا تھا۔

سید اسد رضا نے بتایا کہ 14 مئی کو ڈیفنس تھانے کو ایک بچی ملی تھی جسے ایک گھریلو ملازمہ تھانے لائی تھی، گھریلو ملازمہ کو بچی فٹ پاتھ کے قریب سے ملی تھی، ملازمہ نے بتایا تھا کہ وہ بچی کو گود لینا چاہتی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ زون کے مطابق بچی نے پوچھے جانے پر بتایا کہ وہ راولپنڈی کے علاقے غازیہ آباد کی رہائشی ہے، راولپنڈی پولیس سے معلوم ہوا کہ 2 بچیوں کے اغوا کا مقدمہ 7 ماہ پہلے درج ہوا تھا۔

سید اسد رضا نے بتایا کہ مزید تفتیش میں بچیوں کو مبینہ اغوا کے بعد کراچی منتقل کرنے کا انکشاف ہوا تھا، راولپنڈی پولیس سے رابطے میں بچیوں کے اغوا میں پارلر مالک کے ملوث ہونے کا علم ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ دوسری بچی کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ ایک شیلٹر ہوم میں ہے، بچیوں کو راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2B0Wbrd
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad