لاہور: مسلم لیگ ن کے ظہیر اقبال چنڑ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے ظہیر اقبال چنڑ نے 220 ووٹ حاصل کیے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض قریشی 103 ووٹ حاصل کرسکے۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے انتخاب نومنتخب اسپیکر ملک احمد خان نے کروایا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس 26 فروری بروز پیر تک ملتوی کردیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب پیر کے روز صبح 11 بجے ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
ملک احمد خان نے 224 ووٹ ملے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بچھڑ نے 96 ووٹ حاصل کیے۔ انتخاب میں دو ووٹوں کو مسترد بھی کیا گیا۔
اجلاس شروع ہوا تو ن لیگ اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے نعرے بازی کی۔ (ن) لیگ کی نامزد امیدوار وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ایوان میں موجود رہیں۔
نعرے بازی کے دوران ن لیگی ارکان مریم نواز کی نشست کے اردگرد جمع ہوگئے جس کی وجہ سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلیے ووٹنگ مقررہ وقت پر شروع نہ ہو سکی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4oWckze