لودھراں کے حلقے این اے 54 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل کر لی گئی۔
دوبارہ گنتی کے دوران آزاد امیدوار رانا فراز نون ہار گئے جب کہ ن لیگ کے عبدالرحمان کانجو کامیاب قرار پائے ہیں۔
ن لیگ کے عبدالرحمان کانجو 7ہزار301 ووٹوں کی برتری سےجیتے انہوں نے 127984 ووٹ حاصل کیے۔
آزاد امیدوار رانا فراز نون 120683 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے اس سے قبل 1 لاکھ 34 ہزار 937 ووٹ حاصل کیےتھے اور ن لیگ کے عبدالرحمان کانجو نے ایک لاکھ 28ہزار438 ووٹ لیےتھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fEVGQCe