کراچی کنگز کا جادو نہ چل سکا، پہلے میچ میں ملتان سلطانز کامیاب

پاکستان سپر لیگ کے پہلے مقابلے میں معروف فرنچائز کراچی کنگز کا جادو نہ چل سکا، ملتان سلطانز نے پہلے معرکے میں فتح حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 9 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز کیخلاف 55 رنز کے مارجن سے کامیابی حاصل کرلی۔ کراچی کنگز186 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بناسکی۔

کراچی کی جانب سے آل راؤنڈر شعیب ملک کے 53 اور کپتان شان مسعود کے 30 رنز رائیگاں گئے۔ کیرون پولارڈ 29 گیندوں پر27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

فاتح ٹیم کی جانب سے محمد علی نے عمدہ 3 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ ڈیوڈ ولی اور عباس آفریدی کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں۔ ریزا ہینڈرکس کو54 گیندوں پر79 رنز کی اننگز کھیلنے پر پلیئرآف دی میچ قراردیا گیا.

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ 9 کے تیسرے میچ میں اپنے ہوم گراؤنڈ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو فتح کیلئے 186 رنزکا ہدف دیا تھا۔

ملتان نے اننگز کی شروعات کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے۔ میزبان ٹیم کی طرف سے ریزا ہینڈرکس 79 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ اوپنر ڈیوڈ ملان 52 اور خوشدل شاہ 28 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔ کپتان محمد رضوان صرف 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور ڈینیئل سیمز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کراچی کی جانب سے 15 رنز ایکسٹراز کی مد میں دیے گئے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/LTRicHb
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad