کسی اداکار سے شادی نہیں کروں گی، سونیا حسین

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ کسی اداکار سے شادی نہیں کرنا چاہتیں۔

اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے شادی کرنے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

سونیا حسین نے شادی سے متعلق سوال پر کہا کہ نہیں ابھی تو شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھ سے ملنے والے سب لوگ یہی کہتے ہیں کہ اب تو آپ نے پڑھائی بھی مکمل کرلی ہے، کیریئر اور گھر بھی بنا لیا ہے تو اب آپ کو شادی کر لینی چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ میری نظر میں ان بنیادی اخلاقیات کی بہت اہمیںت ہے اور مجھے ان کے علاوہ کوئی چیز متاثر نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی اداکار سے تو بالکل شادی نہیں کرسکتی کیونکہ اداکار خود میں کافی زیادہ مگن رہتے ہیں کہ میری جلد کیسی لگ رہی ہے اور میرے بال کیسے لگ رہے ہیں۔

سونیا حسین نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر میاں بیوی دونوں ہی اس طرح اپنے آپ میں مگن رہیں گے تو کوئی ایک دوسرے کو توجہ نہیں دے سکے گا اور پھر رشتے میں کافی مشکلات پیش آئیں گی۔

واضح رہے کہ سونیا حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ کی دیگر کاسٹ میں شہزاد شیخ، عائزہ اعوان ودیگر شامل تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cK3lIqN
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad