عارف لوہار کی بیٹوں کے ساتھ ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

معروف لوک گلوکار عارف لوہار کی بیٹوں کے ساتھ موج مستیاں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار عارف لوہار نے بیٹوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے تینوں بیٹے ان کے ہی گانے تینوں موج کراواں پر ان کے ساتھ پرفارمنس کرتے دکھائی دیے۔

ان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کو دوسرے شوبز میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا، جس پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے گلوکار اور ان کے بچوں کے لیے دعائیں کیں۔

صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے گلوکار کے بیٹوں کو ان کی کاربن کاپی قرار دیتے ہوئے انہیں چھوٹے لوہار قرار دیا اور ساتھ ہی ان کے خوش رہنے کی دعائیں بھی کیں۔

بعض صارفین نے لکھا کہ اگرچہ وہ عارف لوہار کے مداح نہیں ہیں، تاہم انہیں گلوکار کی بیٹوں کے ہمراہ ویڈیو دیکھ کر خوشی ہوئی اور وہ ان کی خوشیوں کے لیے دعاگو رہیں گے۔

مذکورہ ویڈیو کے علاوہ بھی عارف لوہار نے اپنے انسٹاگرام پر بیٹوں کے ساتھ متعدد ویڈیوز شیئر کر رکھی ہیں، کچھ دن قبل انہوں نے شادی کی ایک تقریب میں بیٹوں کے ہمراہ پرفارمنس کی ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔

عارف لوہار کے تین جواں سالہ بیٹے ہیں جو مختلف تقریبات میں ان کے ساتھ پرفارمنس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fpHQYtg
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad