بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بیٹر نورالحسن نے انٹرویو کے دوران سابق پاکستانی کپتان کو کنگ کے نام سے پکارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رنگپور رائیڈر کے کپتان نورالحسن بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے میچ سے قبل ٹاس کے بعد جب گفتگو کرنے کے لیے آئے تو میزبان نے ان سے ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے سوال کیا۔ اس دوران انھوں نے پاکستانی بیٹر کو کنگ بابر کہہ کر پکارا۔
نورالحسن کو انٹرویو کے دوران کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ ٹیم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کنگ بابر اور ریپون مونڈل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
"Obviously King Babar is in for the match"
Rangpur Riders Skipper Nurul Hasan Sohan at the toss
#BabarAzam𓃵 #BPL2024 pic.twitter.com/HiVHjZMirA
— Syed Saad (@s_saad2004) January 23, 2024
واضح رہے کہ بابر اعظم دنیا کے ٹاپ بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور ان کا موازنہ اکثر ویرات کوہلی، اسٹیو اسمتھ، جو روٹ اور کین ولیمسن سے کیا جاتا ہے۔
مستقل مزاجی سے ان کی رن بنان کی صلاحیت کے باعث سابق پاکستانی کپتان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد انھیں ’دی کنگ‘ بھی کہتی ہے۔
اسٹار بلے باز نے جاری بی پی ایل 2024 میں اپنے پہلے میچ میں سلہٹ سپر اسٹارز کے خلاف شاندار نصف سنچری اسکور کی تھی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QE1YN5F